کانفرنس کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے فیلکن انسٹیٹیوشنز انڈیا کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے بتایا کہ ہمارے ملک میں مسلمانوں میں ہر میدان میں قیادت کا فقدان پایا جارہا ہے۔
موجودہ صورتحال میں مسائل کے حل کے لیے ایک ڈائیلاگ کی ضرورت محسوس ہوئی جس پر ہم نے دانشوران و مفکرین کی رائے عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے کانفرنس کا اہتمام کیا تاکہ قوم ملت و سماج کے سدھار کے لیے لائحہ تیار کیا جاسکے۔
- مزید پڑھیں: تابناک ماضی کے حامل ملی ادارے تنزلی کے شکار کیوں؟
- فیس کے لیے والدین کو ہراساں کر رہے نجی اسکولز پر کارروائی کا مطالبہ
- گلبرگہ: پینٹنگ کے ذریعے نشہ مخالف مہم چلائی گئی
عبد السبحان نے بتایا کہ اس لیڑرشپ کانفرنس کے بعد وہ ترجیحی بنیاد پر کام کریں گے اور ان کی ترجیحات میں قوم کی تعلیم و نوجوانوں کے ارتقا کے لیے زمینی سطح پر کام کرنے سے متعلق ایک منصوبہ تیار کریں تاکہ اسے زمینی سطح پر نافذ کیا جاسکے۔'