ETV Bharat / city

بنگلور: مُکتہ کاؤنسلنگ سینٹر کا افتتاح - بنگلور کی اردو نیوز

گھریلو تشدد، جنسی زیادتی و دیگر مظالم کی شکار خواتین کے علاج اور ان کی کاؤنسلنگ کے لیے بنگلور کے سرکاری اسپتال گوشاہ میں مُکتہ کاؤنسلنگ سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔

inauguration of mukta councelling centre at gosha govt hospital
بنگلور: مُکتہ کاونسلنگ سینٹر کا افتتاح
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 9:20 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کے گوشاہ سرکاری اسپتال میں ’مکتہ کاؤنسلنگ سینٹر‘ کا قیام عمل میں آیا، جس میں کاؤنسلنگ و دیگر خدمات کی ذمہ داری خواتین کی تنظیم آسرا فاؤنڈیشن کو دی گئی ہے۔

بنگلور: مُکتہ کاؤنسلنگ سینٹر کا افتتاح

مکتہ کاؤنسلنگ سینٹر کے قیام کا مقصد خواتین پر ہو رہے مظالم کو روکنا ہے، ایڈیشنل سکریٹری وندتا شرما نے بتایا کہ مکتہ کاؤنسلنگ سینٹر حکومت کرناٹک کی ایک اچھا قدم ہے، جسے سرکاری اسپتالوں میں قائم کیا جارہا یے۔

انہوں نے بتایا کہ ان سینٹرز میں گھریلو تشدد، جنسی زیادتی و دیگر مظالم کے شکار خواتین کا علاج کیا جاسکے گا اور ان کی کاؤنسلنگ بھی کی جاسکے گی۔

وندیتا شرما نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو وہ عزت و وقار نہیں دیا جاتا ہے جس کی وہ حقدار ہوتہ ہیں اور خواتین کے تئیں عدم مساوات عام ہے، جس کے لیے سماج میں بیداری پیدا کرنا بے حد ضروری ہے۔

شرما نے اس موقع پر خواتین سے اپیل بھی کی کہ سرکاری اسپتالوں میں قائم شدہ مکتہ کاؤنسلنگ سینٹرز کا رخ کرکے ان سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع پر آسرا فاؤنڈیشن کی صدر ساجدہ بیگم نے بتایا کہ وہ گھریلو تشدد معاملات سے نمٹنے اور گھریلو زندگی کو بہتر بنانے کے لیے خواتین میں بیداری مہم چلائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.