ETV Bharat / city

امارت شرعیہ کرناٹک کی ہدایات - جمعہ کی نماز گھر پر ادا کریں

امارت شرعیہ کے رکن مولانا مقصود عمران نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر علمائے اکرام نے فیصلہ لیا ہیکہ جمعہ کی نماز گھروں میں ہی ادا کی جائے۔انھوں نے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں ہی میں "نماز ظہر" ادا کرے اور مسجد نہ آییں۔

imarat shariya karnataka decided not to pray juma namaz in masque due to corona virus
امارت شرعیہ کرناٹک کی ہدایات
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 6:59 PM IST

امارت شرعیہ کرناٹک کی جانب سے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پوری دنیا میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء نے گویا انسانیت کو موت کے گھاٹ اتارنے کی ٹھانی ہے۔ اس وباء کی روک تھام کے لئے حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں اور ملک بھر میں لاک ڈاون کیا گیا ہے۔

امارت شرعیہ کرناٹک کی ہدایات

ان حالات میں امارت شرعیہ کرناٹک نے مساجد میں نماز ادا کرنے کے متعلق اور خاص طور پر یوم جمعہ کی نماز کے سلسلے میں امارت شرعیہ کرناٹک کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اور چند اہم فیصلے لئے گئے۔

امارت شرعیہ کے رکن مولانا مقصود عمران نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر علمائے اکرام نے فیصلہ لیا ہیکہ جمعہ کی نماز گھروں میں ہی ادا کی جائے۔انھوں نے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں ہی میں "نماز ظہر" ادا کرے اور مسجد نہ آییں۔ جسیے ہی حالات سازگار ہوجائیں گے مساجد میں جمعہ کی نماز اور پنجوقتہ نماز شروع ہوجائے گی۔

اس موقع پر مولانا مقصود عمران نے بتایا کہ امارت شرعیہ نے علماء کرام مولانا سجاد نعمانی، مولانا ولی رحمانی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سے بھی اس پر مشورہ کیا اور ان کی ہدایات کے مطابق یہ فیصلے لئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.