کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آج شہر کے شاداب ہال میں جمعیت علمائے کرناٹک کے صدر مولانا افتخار قاسمی کی صدارت میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
اس اجلاس میں جمعیت علمائے ہند کے صدر محمود مدنی نے کہا کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار والی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کوعالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور تحریک کو وقتی طور پر بند کردیا گیا۔ اس ضمن میں ایک سوال کے جواب میں مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر سی اے اے مخالف تحریک کو پھر سے شروع کیا جائے گا۔
اس اجلاس میں جمعیت العلماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے 'جمعیت یوتھ کلب' کی اہمیت و ضرورت کے متعلق تفصیلی بیان دیا۔
بنگلور میں جمعیت علمائے ہند کے صدر محمود مدنی نے کہا کہ اب تنظیم 'جمعیت یوتھ کلب' کو مزید مضبوط کرےگی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ جمعیت یوتھ کلب بھارت سکاؤٹز ایڈ گائڈز کے ساتھ کام کرتا ہے اور اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ اس کے ارکان خدمت خلق میں پیش پیش رہتے ہیں۔
اس موقع پر جمعیت العلماء کرناٹک کے صدر مولانا افتخار قاسمی نے بتایا کہ شہر بنگلور میں اب تک جمیعت یوتھ کلب کے 100 اراکین کو مکمل تربیت دی گئی ہے اور اسے ریاست بھر میں مزید مضبوط کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقتدار والی مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے اور کورونا وبا کے متعلق مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر سی اے اے مخالف تحریک کو پھر سے شروع کیا جائے گا۔