ETV Bharat / city

ڈاکٹروں پر حملے کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں گے: کماراسوامی - HD kumaraswamy news

کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کماراسوامی نے ڈاکٹروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جرم میں شامل لوگوں کو سزا دینے کے لیے مزید سخت قوانین بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 8:58 PM IST

مسٹر کماراسوامی نے جمعرات کو انفوسس فاؤنڈیشن کے مالی امداد سے قدوائی کینسر ہسپتال میں نوتعمیر آپریشن تھیٹر کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ڈاکٹروں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی واردات کے بارے میں سن کر انہیں تکلیف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبھی کو اس طرح کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے اور اس طرح کے واقعات کے لیے ریاست میں تین سال کی جیل کی سزا کا التزام ہے۔ ڈاکٹروں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے قانون کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے۔

مسٹر کماراسوامی نے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں چیریٹی کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انفوسس فاؤنڈیشن نے کروار ضلع کے مائیدانی گاؤں میں آٹھ کلومیٹر لمبی سڑک کی مرمت کے لیے مالی تعاون کے لیے آگے آئی ہے۔ ریاستی حکومت اس طرح کے کاموں میں اپنا مکمل تعاون دے گی۔
وزیر صحت شیوانند پاٹل نے اپنے خطاب میں انفوسس فاؤنڈیشن کے صدر سدھا مورتی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں کئی منصوبوں کے لیے عطیہ دیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.