ETV Bharat / city

گلبرگہ: ’کے کے آر ڈی چیئرمین کا اعلان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ - code of conduct

کانگر یس کے رکن اسمبلی پریانک کھرگے نے گلبرگہ میں کے کے آر ڈی چیرمین کے اعلان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔

گلبرگہ: ’کے کے آر ڈی چیرمین کا اعلان انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘

author img

By

Published : Dec 22, 2020, 6:38 PM IST

کانگر یس کے رکن اسمبلی پریانک کھرگے نے گلبرگہ میں کے کے آر ڈی چیرمین کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں سے متعلق کیے گئے اعلان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بتا دیں کہ بی جے پی پارٹی کے رکن اسمبلی (جنوب) وکلیان کرناٹک ریجن ذیولپمنٹ بورڈ چیرمین دتتا تریا پاٹل نے اعلان کیا تھا کہ ’’جو بھی رکن بلا مقابلہ منتخب ہوں گے اس گرام پنچایت کے لئے ایک کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے۔‘‘

دتتا تریا پاٹل ریوور کے اس اعلان کو گلبرگہ کانگریس پارٹی کمیٹی نے سخت اعتراض جتاتے ہو ئے اس بیان کے خلاف ریاستی الیکشن کمیٹی سے شکایت کی ہے۔

اس موقع پر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی پریانک کھرگے اور سابقہ ایم ایل سی الم پر پھو پاٹل نے گلبرگہ ضلع کانگریس پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’اس ضمن میں تحریری شکایت کو اسٹیٹ چیف الیکشن آفیسر بسوراج بنگلور کو بھیجا گیا ہے۔‘‘

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’’کلیان کرناٹک ریجن ڈیپارٹمنٹ بورڈ چیرمین نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے جس پر دتتا تریا پاٹل کے خلاف فوری کارروائی کی جانے چاہئے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.