ETV Bharat / city

گلبرگہ: گلبرگہ کے رکن پارلیمنٹ کا ضلع افسران کے ساتھ اجلاس - etv bharat news

ریاست کرناٹک کے محکمہ موسمیات نے گلبرگہ ضلع میں 15 جولائی تک موسلادھار بارش ہو نے کے پیشن گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے تازہ الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق گلبرگہ شہر اور ضلع میں مزید 4 دنوں تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ اس طرح اب 19 جولائی تک گلبرگہ شہر اور ضلع میں موسلادھار اور طوفانی بارش ہو نے کا امکان ہے۔

Gulbarga's MP meeting with district officers due to heavy rains
گلبرگہ: موسلادھار بارش کے سبب گلبرگہ ایم پی کا ضلع افسران کے ساتھ اجلاس
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 12:57 PM IST

آج گلبرگہ کے رکن پارلیمان ڈاکٹر اومیش جادھو نے اعلی ضلع عہدیداران کا ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے گلبرگہ شہر اور ضلع میں موسلادھار اور طوفانی بارش سے نمٹنے کے لیے کیے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر اومیش جادھو نے کمشنر سٹی کارپوریشن گلبرگہ سنیہل سدھاکر لوکھنڈے کو گلبرگہ شہر کے نشیبی علاقوں کا شخصی معائنہ کرنے اور ان علاقوں کے ساکنان کو بارش کے پانی سے محفوظ بنانے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

ڈاکٹر اومیش جادھو نے کمشنر گلبرگہ سٹی کارپوریشن کو گلبرگہ شہر میں نالیوں اور ڈرینج کی صفائی کرنے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے راستے بنانے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گلبرگہ واسو ریڈی وجیا جیوتسنا نے بتایا کہ ضلع گلبرگہ میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے پر اس سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

ندی۔نالوں کے کنارے آباد دیہاتوں پر مکمل نظر رکھی جارہی ہے۔ سیلاب میں پھنسنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے گلبرگہ ضلع کے ہر تعلقہ میں فائر بریگیڈ عملہ اور خصوصی والنٹیرس کو تیار رکھا گیا ہے اور خاص طور پر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ باہر نکالنے کی تربیت دی گئی۔

اس سلسلہ میں بوٹس اور دیگر ضروری سامان کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاک ڈاؤن سے متاثر طلبہ کے تعلیمی لون معاف کیے جائیں: ویلفیئر پارٹی

ڈاکٹر وائی ایس روی کمار پولیس کمشنر گلبرگہ، ڈاکٹر سیمی مریم جارج ایس پی گلبرگہ، ڈاکٹر شنکر ونکھیال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی۔

گلبرگہ شہر اور ضلع میں 19 جولائی تک موسلادھار بارش اور طوفانی بارش ہونے کا خطرہ لاحق ہو نے کے پیش نظر گلبرگہ ضلع انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے ہے۔ ان ہیلپ لائن کے نمبرات پر رابطہ کرکے کسی بھی طرح کی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ ہیلپ لائن نمبر یہ ہیں 7411896431,7411896432,7411896433۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.