عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بے لوث خدمت خلق کرنے والے سماجی کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے گلبرگہ این جی اوز کی جانب سے ان کارکنان کے لیے ٹی شٹ کا افتتاح کیا گیا اور ان کے کام کو سراہا گیا۔ اس موقعے پر موجود سرکردہ شخصیات نے سماجی کارکنان کے کام کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پر گلبرگہ این جی اوز کے ذمہ دار عبدالر حیم پاٹل نے کہا کہ گلبرگہ میں کورونا مریضوں کی مداد کے لیے 22 مختلف تنظموں کے کل ایک سو سے زاہد افراد الگ الگ گروپ میں گلبرگہ این جی اوس فیڈریشن کے بینر تلے دن رات مریضوں کی مداد کی اور وبا کو راحت پہنچانے کے لیے جو قربانیاں پیش کی وہ قابل تعریف ہے۔ ان کارکنان نے مریضوں کے لیے اسپتالوں میں بیڈس کی سہولت آکسیجن، امبولنس، میڈیشن کی مدد کی ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس لیے این جی او میں خدمت کر نے والے خصوصی وارکرز کے لیے ٹی شرٹ کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ تاکہ لاک ڈون کے دوران ان وارکرس کی شناخت ہوسکیں، اور انہیں مریضوں کی مداد کے دوران باہر نکلتے وقت پہچانا جا سکھیں'