ETV Bharat / city

گلبرگہ: مولانا مصباح الحسن ہاشمی کا انتقال - مولانا مصباح الحسن ہاشمی کا انتقال

کرناٹک کے گلبرگہ سے تعلق رکھنے والے مولانا سید مصباح الحسن ہاشمی ناظم دارالعلوم سکندریہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

گلبرگہ: مولانا مصباح الحسن ہاشمی کا انتقال

author img

By

Published : Apr 30, 2021, 10:34 PM IST

مولانا سید مصباح الحسن ہاشمی، امام مسجد سکندریہ و جنرل سیکریٹری جمعیت علما ہند ضلع گلبرگہ کا جیمس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی عزیر اللہ سرمست نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا سید مصباح الحسن ہاشمی نے گلبرگہ میں مثالی دینی و اصلاحی خدمات انجام دیں۔ وہ دارالعلوم سکندریہ کے مہتمم تھے اور اس مدرسہ کے استحکام کے لیے انہوں نے انتھک مساعی کی اور مسلسل 20 سال تک مدرسہ کی ترقی کے لیے مصروف رہے۔

مولانا سید مصباح الحسن ہاشمی کی نماز جنازہ مسجد قلندر خان میں ادا کی گئی اور تدفین تلنگانہ کے بھونگیر میں عمل میں آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.