محکمہ آثار قدیمہ نے صدیوں سے آباد کنبے کو غیر قانونی بتاتے ہوئے نوٹس میں کہا ہے کہ قلعہ حشام میں آباد کنبوں نے آثار قدیمہ کی مقام پر ناجائز قبضہ کرکے غیر قانونی مکانات تعمیر کیے ہیں، جسے جلد از جلد خالی کیا جائے۔
محکمہ آثار قدیمہ کی نوٹس کے بعد قلعہ میں آباد باشندوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔
محکمہ کی نوٹس کے تعلق سے صدر قاضی و متولی جامع مسجد گلبرگہ محمد حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ' قلعہ حشام میں موجود باشندوں کو بہمنی حکومت نے رہنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد ںظام دور حکومت میں قلعہ میں قیام کے مسئلے پر تنازع ہواتھا'۔
اس دوران وزارت تعمیرات نے مذکورہ مقام کا جائزہ لیا، جس کے بعد اس نے مذکورہ مقام میں موجود تین مساجد اور ایک درگاہ کی حفاظت کے خاطر ان افراد کو رہنے کی اجازت دی'۔
غور طلب ہے کہ مذکوہ مقام پر آباد افراد کی یہ نویں پشت ہے، اس سے قبل یہاں پر آٹھ پشتیں مذکورہ قلعہ میں اپنی زندگی گزار چکی ہیں۔
صدر قاضی جامع مسجد گلبرگہ کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ آثار قدیمہ کے نوٹس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے'۔