ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع کیرانہ بازار کے کاروباریوں نے احتجاج کیا، اور لاک ڈاؤن کے دوران دوکان کو بند کرائے جانے کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔
اس دوران دوکان مالکان نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'کیرانہ اسٹور کھولنے کے لیے حکومت نے وقت مقرر کیا ہے لیکن مقامی پولیس کی جانب سے قبل از وقت ہی دوکانیں بند کر ئی جا رہی ہیں۔
کاروباریوں کا الزام ہے کہ ان کے ساتھ زور زبردستی کی جاتی ہے، پہلے سے ہی کیرانہ دوکان مالکان پریشان ہیں، اس حالات میں اور بھی پر یشان کیاجارہا ہے۔
کاروباریوں کا الزام ہے کہ پولیس ان پر لاٹھی بھی چارج کرتی ہے۔
اس دوران پولیس کو دوکانداروں کے ساتھ بحث ومباحثہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔