ریاست کرناٹک میں گرام پنچایت کی میقات ماہ جون کے اخیر میں ختم ہو رہی ہے اور کورونا وائرس کے پیش نظر کرناٹک الیکشن کمیشن نے گرام پنچایت انتخابات کو ملتوی کر دیا ہے۔
ان حالات میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت کرناٹک نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب تک انتخابات نہیں ہوجاتے تب تک حکومت ہر گرام پنچایت میں ایک ایڈمنسٹریٹیو کونسل کا قیام کرے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیاسی رہنما و سماجی کارکنان نے بتایا کہ' بی جے پی کا یہ قدم نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ پنچایت راج ایکٹ کے خلاف ہے۔
حالانکہ اب کرناٹک الیکشن کمیشن نے گرام پنچایت انتخابات کو ملتوی کردیا ہے، حزب اختلاف اس معاملے کو ہائی کورٹ میں چیلینج کریں گی۔