ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں گلرز اسلامک آرگنائزیشن کی ریاستی کمیٹی کی جانب سے اپنے دس برس مکمل کرنے پر ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں سبھی ارکان نے پچھلے سالوں میں کی گئی کارگردگی کا جائزہ لیا اور مستقبل میں بہتر کام کے سلسلے میں کئی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی آو) جماعت اسلامی ہند کے زیر مشاورت چلنے والی مسلم طالبات کی تنظیم ہے، جو ملک بھر میں لڑکیوں کے متعلق مسائل حل کرانے کے تئیں بیداری مہم کا انعقاد کرتی ہے۔
جی آئی آو کے ریاستی کمیٹی کے ارکان نے گذشتہ برس کی کارکردگیوں کے متعلق ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کس طرح تنظیم لڑکیوں میں بیداری لانے کے لئے متحرک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تنظیم میں سوشل سروس کا بھی ایک شعبہ جو مختلف سماجی خدمات میں متحرک رہتا ہے۔
جی آئی آو کی رکن نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے ایک ریاست گیر مہم کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ جس کا عنوان ہے 'تبدیلی خیالات پر از سر نو غور' نامی مہم چلائی گئی جس کا مقصد رہا کہ لڑکیوں کو آزادی کے نام پر عصر حاضر میں عام ہورہی منفی سوچ کے متعلق آگاہ کریں۔