ETV Bharat / city

کرناٹک: کورونا کے متاثرین میں کمی - urdu news

کرناٹک میں گذشتہ دو دنوں کے دوران، ریاست میں 30،000 سے زیادہ تازہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو گذشتہ ہفتے درج ہوئے تقریباً 40،000 کیسز سے کم ہیں۔

fresh COVID-19 cases
کورونا متاثرین
author img

By

Published : May 21, 2021, 3:53 PM IST

کرناٹک میں روزانہ کورونا وائرس کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ گذشتہ روز ریاست میں کورونا کے 28،869 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ 52،257 مریض صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 548 تک برقرار رہی ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 23.35 لاکھ ہے اور اموات کی تعداد 23،854 ہے۔

گذشتہ دو دنوں کے دوران، ریاست میں 30،000 سے زیادہ تازہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو گذشتہ ہفتے درج ہوئے تقریباً 40،000 کیسز سے کم ہیں۔

جمعرات کو رپورٹ ہونے والے 28،869 نئے کیسیز میں سے 9،409 صرف اور صرف بنگلور اربن سے تھے اور دارالحکومت بنگلورو میں 25،776 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے اپنے بلیٹن میں بتایا ہے کہ 20 مئی کی رات تک ریاست میں مجموعی طور پر 23،35،524 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں 23،854 اموات اور 17،76،695 صحتیابی کے بعد ڈسچارج شامل ہیں۔

ریاست میں سرگرم مثنت کیسز کی کل تعداد 5،34،954 رہی۔ جبکہ اس دن کی مثبت شرح 23.91 فیصد رہی اور کیس فیٹلیٹی ریٹ (سی ایف آر) 1.89 فیصد رہا۔

ریاست کے دیگر اضلاع میں کیسز:

محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق بنگلورو اربن میں پازیٹو کیسیز کی تعداد 9،409 رہی، میسورو میں 1،879 کیسیز، تمکورو میں 1،796 کیسیز اور بلاری میں 1،109 کیسیز درج ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں ورزش نہایت ضروری

بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ مثبت کیسز کی فہرست میں سرفہرست ہے، جس میں کل 10،94،253 کیسز ہیں، اس کے بعد میسورو 1،19،632 اور تمکور 89.179 ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 2.83 کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، ان میں سے صرف گزشتہ روز کو 1،20،711 کے ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.