ریاست کرناٹک میں لاک ڈون کی وجہ سے نہ صرف شہر بلکہ دیہاتی عوام بھی کافی پریشان ہیں کیونکہ دیہاتوں کا تعلق شہر سےہوتا ہے اب جبکہ شہر کو آنے جانے کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔
جس سے کسان اور مزدور پیشہ افراد اپنی روزمرہ کی زندگی کو لے کر کافی فکرمند ہے۔ ایسے پریشان حال لوگوں کی مدد کے لیے شہر کی فلاحی تنظیم شیواجی یوتھ سینا یادگیر کی جانب سے شہرکے مختلف وارڈز میں مستحق افراد میں کھانا تقسیم کرنے کے بعد اب یہ تنظیم شہر کے مختلف دیہاتوں میں کھانا اور فروٹ تقسیم کر رہی ہے۔
تنظیم کے صدر پرشوتم نے کہا شیواجی یوتھ سینا کی دیہی شاخوں کی جانب سے شہر کے مختلف دیہاتوں میں کھانا اور پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔
یادگیر شہر کے چمنلی دیہات میں کھانا اورپھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران نے دیہات کی عوام سے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات کو بیان کرتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
اس موقع پر گاؤں کے ذمہ داران کے علاوہ تنظیم کے صدر اور دیگر موجود تھے۔