ETV Bharat / city

بھما ندی میں پانی کا اضافہ، شہر میں پینے کے پانی کی قلت

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسلسل بارش کے سبب 'بھما ندی' میں غیر یقینی پانی کا اضافہ ہوا ہے۔

Flood situation grim in Karnataka with heavy rains
بہما ندی میں پانی کا اضافہ، شہر میں پینے کے پانی کی قلت
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 4:11 PM IST

'بہما ندی' سے متصل لگے واٹر 'پمپ ہاؤس' میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے وہاں پر موجود ٹرانسفارمرز اور موٹر پانی میں ڈوب گئے ہیں پانی کی وجہ سے واٹر پمپ ہاؤس کی بجلی کو بند کر دیا گیا ہے۔

بہما ندی میں پانی کا اضافہ، شہر میں پینے کے پانی کی قلت

اس تعلق سے یادگیر بلدیہ کمشنر بگپا نے کہا کہ۔ بھما ندی کے پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے شہر کا واٹر پمپ ہاوس پانی کی زد میں آگیا ہے۔

اس واٹر پمپ ہاؤس کے ذریعے ہی پانی کو ریپڈ سینڈ بیڈ فلٹر تک پہنچایا جاتا ہے اور پھر وہاں سے فلٹر کرکے پورے شہر میں پینے کا پانی جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں پمپ کے اطراف و اکناف پانی جمع ہونے کی وجہ سے پمپ ہاؤس کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہر کی عوام سے اپیل کیا ہے کہ' کَل نلوں میں پانی نہیں آئے گا عوام محکمہ بلدیہ کا تعاون کرے۔

مزید پڑھیں:

یادگیر میں طوفانی بارش، رکن اسمبلی کا دورہ

اس تعلق سے محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر چندر کانت نے مزید بتایا کہ' واٹر پمپ ہاوس میں دو ٹرانسفارمر اور موٹر ہوتے ہیں جو فی الوقت پانی میں ڈوب گئے ہیں اسی لیے ہم نے پمپ ہاؤس کی بجلی کنکشن کو بند کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ' ضلع میں تیزی کے ساتھ بھیما ندی بہہ رہی ہے۔ ہتی کونی اور سوداگر ڈیم پانی سے بھر گئے ہیں۔ بھما ندی میں تیز بہاؤ کے سبب قریب کے گاؤں میں سیلاب آگیا ہے۔ مکانوں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور ہزاروں ایکڑ فصل خراب ہوگئی ہیں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں سے شہر کا ربط ٹوٹ چکا ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ میں متعدد مقامات پر بنے پل پانی میں بہہ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.