ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ایک ہفتہ میں صرف تین دن ضروری اشیاء کے لیے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک لاک ڈاون میں ڈھیل دی گئی تھی جس میں لوگوں کافی زیادہ بھیڑ جمع ہورہی تھی۔
اسی ہجوم کو بھی ختم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے 30 مئی سے تین جون تک یعنی پانچ دنوں تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پانچ دن مکلم لاک ڈاون کے اعلان کیے جانے کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی چیزوں کو خرید و فروخت میں لوگوں کو مصروف دیکھا گیا تو دوسری جانب بینک میں لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی، اس کے علاوہ شہر کی شراب کی دکانوں پر بھی عوام کی کثیر تعداد دیکھی گی۔
مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد عوام کو جہاں پر روز مرہ کے کھانے پینے کی اشیاء کی فکر ہے، تو دوسری جانب شراب نوشی کرنے والے احباب کو دو وقت کے کھانے سے زیادہ شراب کی فکر میں لمبی لمبی قطاروں میں ٹھہر کر شراب خرید رہے ہیں۔