ETV Bharat / city

زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا پرزور احتجاج - زرعی قوانین

مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں پارلیمنٹ میں پاس کرائے گئے زرعی بل پر کل صدر رام ناتھ کووند نے دستخط کر دیے ہیں، اب اس بل کو قانونی درجہ حاصل ہو گیا ہے، اس مذکورہ قانون کی مخالفت میں آج متعدد کسان تنظیموں کی جانب سے کرناٹک بند کا اعلان کیا گیا۔

farmers strong protest against farms Law
زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا پرزور احتجاج
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 4:36 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں زرعی قانون کے خلاف میسور بینک سرکل میں ہزاروں کی تعداد میں کسان پرزور احتجاج کر کے مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کی حمایت میں کئی سماجی و سیاسی پارٹیوں کے رہنماء بھی شریک ہیں اور کسانوں کی حمایت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا پرزور احتجاج

مزید پڑھیں:

کرناٹک: زرعی بل کے خلاف احتجاج کر رہے کسان زیرحراست

حکومت کی جانب سے زرعی قوانین میں کیے گئے ترمیمات کے تعلق سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ' موجودہ مرکزی حکومت ان قوانین کے ذریعے کسانوں کو غلامی کی جانب ڈھکیل رہی ہے۔ اس احتجاج میں کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پورے ملک کے کسان اور حزب اختلاف رہنما کے تعاون سے اس قانون کے خلاف پو رے ملک میں کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، مظاہرین کسان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس قانون کو واپس لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.