مشہور و معروف طبی ماہر ڈاکٹر کاماریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل سے لاک ڈاؤن میں راحت دیتے ہوئے صبح چھ بجے سے شام پانچ بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔
اس بار حکومت کی جانب سے تمام کاروباریوں کو اپنی دکان کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ماحول میں ہم پہلے سے بھی زیادہ متحرک ہونا ہوگا کیونکہ ماہرین بتا رہے ہیں کہ کورونا کی تیسری لہر بہت جلد آنے والی ہے۔ اس لیے ہم تمام لوگوں کو چاہیے کہ اپنا کاروبار کرتے ہوئے کورونا سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹر پائپ لائن بچھانے کے لئے 60 کروڑ روپے کی منظوری
ڈاکٹر کاماریڈی نے مزید کہا کہ ہر آدمی کو چاہیے کہ کوویڈ ویکسین ضرور لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین سے متعلق غلط باتیں پھیلائی جا رہی ہیں کوویڈ ویکسین سے کسی کو کچھ نقصان ہونے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں اور بے فکر ہوکر ویکسین لیں۔