ریاست کرناٹک قانون ساز کونسل کے لئے دس دسمبر کو منعقد انتخابات کے پیش نظر اراکین بلدیہ یہ ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت اراکین کو شہر کے ڈپٹی کمشنر آڈیٹوریم میں ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا شرما کی نگرانی میں انتخابی تربیتیElectoral training in yaadgir ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
Electoral training in yaadgir:یادگیر میں انتخابی تربیت اس موقع پر ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹو آفیسر شلپا شرما نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ انتخابات کو آزادانہ منصفانہ اور صاف و شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ اراکین بلدیہ، ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت اراکین کو ووٹ دینے کا حق حاصل ہے اس اہمیت کو سمجھتے ہوئے آپ تمام احباب اپنے ووٹ کے حق کا ضرور استعمال کریں Electoral training in yaadgir:یادگیر میں انتخابی تربیت انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کیے جا رہے احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں اور فاصلہ رکھیں۔شلپا شرما نے متعلقہ ذمہ داران سے کہا کہ پولنگ بوتھ پر کسی بھی انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہو تو فوری اطلاع کریں انہوں نے تمام عہدے داران کو پوری ذمہ داری اور جوابدہی کے ساتھ اپنے اپنے فرائض انجام دینے کی اپیل کی۔