ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں مسلسل بارش کے بعد بھیما ندی کے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث کئی کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے گھروں میں رکھیں روزمرہ کی اشیاء خور د نوش پوری طرح تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔
سرپور و شاہ پور اور وڈگرہ کے دیہاتوں میں سیلاب کا زیادہ اثر ہوا ہے شاہ پور تعلقہ کے نیکل دیہات کے کئی گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے کئی افراد کو مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اب سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد جب لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تو گھروں کی حالت بے حد خستہ ہے۔ بڑی اماں کا مکان جو نیکل دیہات میں آتا ہے بارش کی وجہ سے دو کمرے کی فرش پوری طرح زمین میں دھنس چکی ہے بڑی اماں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہم لوگ بہت غریب ہیں گھر میں جملہ جند افراد رہتے ہیں جن میں تین بڑے اور 6 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ' بچے گائے چرا کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں، ناخواندگی کے سبب کوئی دوسرا کام نہیں کر سکتے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ' ان کے گھر کی درستگی کے لیے تعاون کیا جائے۔
مزید پڑھیں:
کیمیکل فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی
واضح رہے کہ سیلاب کی وجہ سے کئی لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں رکھا گیا ہے جو لوگ بارش کم ہونے کی وجہ سے اپنے گاؤں اپنے گھروں کو جا رہے ہیں وہاں پر مختلف قسم کے مسائل سے انہیں گزرنا پڑ رہا ہے۔