ETV Bharat / city

عالمی یوم ایڈز: ایڈزکے مریضوں میں کمی - ایڈز کے متعلق لوگوں میں بیداری

ضلع یادگیر کے ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر ڈاکٹر مبشر احمد ساجد کے مطابق حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے ایڈز کے متعلق لوگوں میں بیداری اور معلوماتی پروگرام کی وجہ سے ایڈز کے مریضوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

dr mubashir ahmed sajid talks about world aids day
ضلع یادگیر کے ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر ڈاکٹر مبشر احمد ساجد
author img

By

Published : Dec 1, 2020, 9:40 PM IST

آج یکم دسمبر کو دنیا بھر میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے مہلک مرض سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 40 لاکھ ہے۔

ضلع یادگیر کے ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر ڈاکٹر مبشر احمد ساجد

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈسٹرکٹ سرویلانس آفیسر ڈاکٹر مبشر احمد ساجد نے عالمی یوم ایڈس کے موقع پر بتایا کہ پہلے کے مقابلے میں اب ایڈز کے مریضوں میں کافی کمی آئی ہے، اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت نے ایڈز کے متعلق لوگوں میں بیداری اور معلوماتی پروگرام کے تحت جانکاری مہیا کروائی ہے۔

لوگوں میں بیداری کی وجہ سے آج سماج میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یادگیر شہر کے سرکاری اسپتال میں ایڈز ٹیسٹنگ سینٹر موجود ہے، جہاں پر ہر کوئی اپنا ٹیسٹ مفت میں کروا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو ایچ آئی وی پازیٹیو آتا ہے تو ان کا نام اور پتہ پوشیدہ رکھتے ہوئے ان کا مکمل علاج کیا جاتا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ان کے لیے ہر ماہ دواؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ایچ آئی وی کا وائرس غیر محفوظ جنسی ملاپ، انجکشن کے ذریعے نشہ آور ادویات کے استعمال اور دیگر ذرائع سے پھیلتا ہے، یہ وائرس انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد قوت مدافعت پر حملہ آور ہوتا ہے جس کے بعد متاثرہ شخص میں مختلف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت ختم ہو کر رہ جاتی ہے اور یوں وہ آہستہ آہستہ موت کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.