شہر بنگلور کے ایچ بی آر لے آؤٹ کے قریب موجود سلم علاقہ کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں بسنے والے ایک سو سے زائد طالبات کو فلاح دارین مکتب کی جانب سے دینی تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں شہر کی اہم شخصیات جن میں ایم ایل سی نصیر احمد اور ڈاکٹر نازنین بیگم نے شرکت کی۔ انہوں نے مکتب کی خدمات کو سراہا اور کافی حوصلہ افزائی کی۔
یہ بھی پڑھیں:
بنگلور: بنگلہ دیش، افغانستان و بھارت کے اقلیتوں کے حق کے لیے احتجاج
ادارے کے ذمہ دار ذوالفقار علی بھٹو نے بتایا کہ مکتب کا کوئی سفیر نہیں ہے اور نہ ہی یہاں چندہ جمع کیا جاتا ہے۔ ادارے کے ارکان کی جانب سے ہی تمام اخراجات برداشت کئے جاتے ہیں اور تمام خدمات انجام دیئے جاتے ہیں۔