ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں سابق رکن پارلیمان و مرکزی وزیر کے رحمان خان نے 2018 ایم پی فنڈز سے 19 غریب معزور افراد میں ایکٹیوا بائیک تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر معزور افراد نے کے رحمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم معزور افراد کو لاٹھی فراہم کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ہماری زندگیوں میں بڑی آسانیاں پیدا ہونگی۔
سابق مرکزی وزیر کے رحمان خان نے کہا کہ گزشتہ دو برس قبل کی ایم پی فنڈز کو حال ہی میں جاری کیا گیا تھا، اسی فنڈز سے آج 19 معزور افراد میں بائک تقسیم کیے جارہے ہیں اور یہ امداد حکومت کی جانب سے ہے۔
اس موقع پر سماجی کارکن منصور خان نے ایم ایل ایز اور ایم پی حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے فنڈز کو غریبوں کے لیے جاری کروائیں تاکہ ان کی امداد ہوسکے۔