ETV Bharat / city

سپاری کے پتوں سے ڈسپوزل پلیٹ اور پیالیاں - Disposal plates and bowls with leaves of supari

کرناٹک کے شموگہ شہر میں ایک ایسا کارخانہ جہاں سپاری کے پتوں کے ذریعہ متعدد اقسام کے ڈسپوزل پلیٹ اور پیالیاں تیار کی جاتی ہیں۔

Disposal plates and bowls with leaves of supari at city of shamoga in karnataka
سپاری کے پتوں سے ڈسپوزل پلیٹ اور پیالیاں
author img

By

Published : Feb 17, 2020, 7:10 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:35 PM IST

ریاست کرناٹک کے شموگہ شہر کے ٹیپو نگر میں ایس جے پی کارخانے میں سپاری درخت کے پتوں کے ذریعہ ڈسپوزل پلیٹ، پیالیاں اور چمچ تیار کا جاتا ہے۔

ایس جے پی فیکٹری کے مالک یوسف خان نے بتایا کہ 2011 میں اس فیکٹری کی بنیاد رکھی گئی تبھی سے یہاں پر سپاری کے درخت کے پتوں کے ذریعہ متعدد اقسام کے ڈسپوزل پلیٹ اور پیالیاں تیار کر کے مارکیٹ میں دستیاب کرایا جاتا ہے۔

سپاری کے پتوں سے ڈسپوزل پلیٹ اور پیالیاں

انہوں نے کہا کہ 'ان پتوں کو درخت سے کاٹا نہیں جاتا ہے بلکہ جب یہ پتے سوکھ جاتے ہیں تو بذات خود گر جاتے ہیں اور اس گرے ہوئے پتے کو ہم استعمال میں لاکر اسے استعمال کے لائق بناتے ہیں جس کے بعد تیار شدہ پیلٹ اور پیالیوں کو شادی اور دیگر سیاسی پروگرام میں استعمال کیا جاتا ہے۔'

انھوں نے مزید کہا کہ پلاسٹک پر حکومت کی جانب سے پابندی کے بعد سے سپاری کے پتوں کے ذریعہ بنائے گئے پلیٹ اور پیالیوں کی مارکیٹ میں مانگ کافی زیادہ ہے کیونکہ اس قسم کے پلیٹوں کو استعمال کرنے کے بعد پھینک سے گندگی نہیں ہوتی ہے کیونکہ یہ پلیٹ زمین میں پلاسٹک کے بالمقابل بآسانی گل جاتے ہیں اس کے علاوہ اگر اسکو جانور بھی کھاتے ہیں تو جانور کو بھی نقصان نہیں کریگا۔

اس لیے شموگہ کی عوام نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ اس طرح کے کارخانوں کا تعاون کر نا چاہیے جس کی وجہ سے پلاسٹک کے استعمل پر بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.