مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر بدھ کے روز نندی گرام میں حملہ ہونے کے بعد انھیں کولکاتا کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گوڑا نے ٹوئٹ کیا کہ 'میں اپنی بہن اور معاون ممتا بنرجی کی صحت کی بابت بہت متفکر ہوں۔ میں ان کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں'۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم سبھی نے الیکشن لڑا ہے ہم کبھی الیکشن جیتے اور کبھی ہارے بھی لیکن تشدد جمہوریت کے جذبے کو گرد آلود کرتا ہے اس لیے امید کرتا ہوں تمام فریق اس حوالے سے احتیاط برتیں گے'۔
جنتا دل سیکلور (جے ڈی ایس) اور کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ 'میں وزیراعلیٰ بنرجی پر حملے کی خبر ملنے سے بہت افسردہ ہوں'۔
انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعلیٰ بنرجی کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ہے، تاہم مسٹر کمارا سوامی نے الیکشن کمیشن کو اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی درخواست کی ہے۔
وزیراعلیٰ بنرجی نے الزام عائد کیا کہ ان پر نندی گرام میں حملہ ہوا، جہاں سے وہ اسمبلی الیکشن کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئیں تھیں۔