ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے بی جے پی سٹی مہیلا مورچہ کی جانب ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر بی جے پی سٹی مہیلا مورچہ کی صدر کویتا پاٹل نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ ریاستی کابینہ میں ضلع یادگیر کے رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی کو شامل کیا جائے۔'
انہوں نے کہا کہ 'رکن اسمبلی نے کورونا وبا اور مسلسل لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے جو عوامی خدمت کی ہے وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔' انہوں نے مزید کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران کووڈ سے متاثر ہونے والے لوگوں کو ایک مہینے تک کھانا، پینے کا پانی، ماسک سینیٹائزر جیسی ضروریات کی چیزیں تقسیم کی ہے۔'
اس کے علاوہ کورونا سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرنے کے لئے ضلع کے گاؤں میں جاکر عوام میں کورونا سے بچنے کے لیے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔ کویتا پاٹل نے مزید کہا کہ 'یادگیر ایک پسماندہ طبقہ ضلع ہے۔ ضلع کی ترقی، تعلیم اور روزگار کے لئے یہاں کے رکن اسمبلی کا کابینہ میں شامل ہونا نہایت ضروری ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک: کابینہ میں توسیع کا جلد امکان
بی جے پی سٹی مہیلا مورچہ کی نائب صدر لکشمی نے کہا کہ 'سابقہ وزیراعلی کے کابینہ میں ضلع یادگیر کو نمائندگی نہیں دی گئی تھی اس لیے یہ ضروری ہے کہ ضلع یادگیر کے ترقی کے لئے رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی کو اس بار کابینہ میں جگہ دی جائے۔'