اس سلسلے میں شہر کی معروف سماجی تنظیم اکھیل کرناٹک محمیدیہرہ کنڑا ویدیکے کے عہدیداروں نے ریاست کے وزیر داخلہ سے ملاقات کر بتایا کیا کہ دیر رات تک پولیس کا گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو گرفتار کرنے سے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔
اس موقع پر تنظیم کے صدر سمیع اللہ خان نے وزیر داخلہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث خاطیوں پر ضرور کارروائی کریں لیکن اس درمیان معصوم و بے قصور افراد کو گرفتار نہ کیا جائے اور ایسے گرفتار شدہ بے قصوروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔