ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رابطہ ملت کمیٹی کے صدر ایڈووکیٹ قاضی امتیاز الدین صدیقی نے میڈیا سے کہا کہ ہریدوار میں دھرم سنسد میں اشتعال انگیز تقریر Provocative speech سے اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ وسیم رضور عرف جتیندر تیاگی Wasim Rizwar Alias Jatinder Tyagi نے پیغمبر اسلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور خلفائے راشدین کے متعلق بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔
اس لئے میں اترکھنڈ حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتا ہوں کہ دھرم کے پیشواؤں کو برا بھلا کہنے اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر جتیندر تیاگی گرفتار کیا جائے اور اس کے خلاف معاملہ درج کرتے ہوئے اسے سزا دی جائے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف بھی بے بنیاد باتیں کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔