کرناٹک کے گلبرگہ میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور کئی مریضوں کو اسپتالوں میں بیڈز نہیں مل رہے ہیں۔
سابق وزیر و کانگریس کے رکن اسمبلی پرینک کھرگے نے ضلع کے نگران وزیر کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں انہوں نے اسپتالوں میں بنیادی سہولیات و ضروری چیزوں کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے طبی عملہ کی کمی کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ فی الفور نئے تقررات عمل میں لائے جائیں۔
مکتوب میں رکن اسمبلی نے آکسیجن اور بیڈز کی قلت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ریاستی وزیر صحت پر الزام عائد کیا کہ وہ صرف بنگلور پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گلبرگہ ای ایس آئی اسپتال کو بھی کووڈ 19 کے علاج کے لیے مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔