ETV Bharat / city

'قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے ہدایت کی کتاب ہے’ - gulbarga muslim issues

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں مدرسہ دینیہ باغبان پورہ میں تعلیمی، ملی و سماجی کارکن حیدر علی باغبان کی جانب سے درس قرآن اور دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔

گلبرگہ میں درس قرآن و دعوت افطار کا اہتمام
گلبرگہ میں درس قرآن و دعوت افطار کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 9:05 AM IST

اس موقع پر مقرر خصوصی اسلامی اسکا لر ڈاکٹر حبیب الرحمن اور مہمانان خصوصی ڈاکٹر اصغر چلبل سابقہ گلبرگہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی چیرمین، سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست، عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ تعمیر ملت ضلع گلبرگہ صدر، انجینیئر مشتاق احمد نے شرکت کی۔

گلبرگہ: درس قرآن اور افطار کا اہتمام

اس موقع پر اسلامی اسکالر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے صبح قیامت تک ہدایت کی کتاب ہے۔

قرآن مجید کی تعلیمات کو عام کرنے اور اس پر عمل کر نے کی ضرورت ہے ۔قرآن کو فرقان کہا گیا ہے یعنی حق و باطل میں فرق کرنے والی روشن کتاب۔

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھا دی گئی ہے کہ قرآن کی تلاوت میں بڑا اجر ہے۔

اس سے بڑھ کر بھی قرآن مجید کی بڑی اہمیت ہے۔ قرآن مجید صرف مسلمانوں کے لیے اور ساری انسانیت کے لیے ہدایت ہے ۔

آج مسلمانوں کو قرآن سے دور کر نے بلکہ مسلمانوں کی زندگیوں سے قرآن کو نکالنے کے لیے اسلام دشمن طاقتوں نے ایک منظم سازش کی ہے اور مسلمان بالواسطہ یا بلاواسطہ اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں۔

ان سازشوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔ قرآن مجید کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنے اور قرآن مجید کے تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.