سی پی ایم کے صدر ماروتی مارپاڈے نے مودی حکومت کے اس فیصلے پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' کشمیریوں کے حقوق سلب کرکے انہیں ان کے گھروں بند کر دیا گیا ہے، ان کے گھروں کو جیل بنا دیا گیا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ 'مودی حکومت نے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کو منسوخ کرکے پورے ملک کو ایک پیغام دیا ہے کہ وہ ملک میں فوجی راج نافذ کر رہے ہیں، مودی حکومت ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہے، آر ایس ایس کے اشارے پر ملک کو چلانے کی کوشش ہو رہی ہے، مودی بھی اس طرز پر چل رہے ہیں جس طرح ہٹلر جرمنی میں اپنی من مانی کر رہا تھا'۔
اس موقعے پر دیگر رہنماؤں نے بھی حکومت کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی'۔