اس موقع پر سماجی ملی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ مظہر حسین Advocate Mazhar Hussain نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دستور کو بچانا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک کی ترقی اور محبت بھائی چارگی کو برقرار رکھنے کے لیے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ دستور ہند کو لکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں فرقہ پرست تنظیمیں Communal Organization ملک کے دستور کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ملک کے شہری کو اپنے اپنے مذہب کے تحت زندگی گزار نے کا دستور نے پورا حق دیا ہے۔ آج اس ملک میں نفرت پیدا کر نے کے لیے نئے نئے قانون بناکر کر عوام کے درمیان نفرت کے بیج بونے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس ملک میں ترقی اور امن کے لئے دستور پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: