بھارتیہ مزدور سنگھ کی جانب سے محکمہ پولیس، محکمہ صحت، محکمہ بلدیہ کے علاوہ صحافی احباب کو عالمی وبا اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ان کی نمایاں خدمات پر تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پر اس اجلاس میں شریک مہمان مقررین نے محکمہ صحت محکمہ پولیس اور محکمہ بلدیہ کے علاوہ صحافی احباب کے ان مشکل حالات میں اپنی خدمت انجام دینے پر ستائش کرتے ہوئے ان احباب پر پھول بر سائے۔
اس موقع پر محکمہ پولیس محکمہ صحت محکمہ بلدیہ کے علاوہ صحافی احباب نے بھارتیہ مزدور سنگھ کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے مبین احمد زخم کو بھی تہنیت پیش کی گئی۔