اور اس طرح کل 10 ارکان سے وقف بورڈ کی کمیٹی مکمل ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ریاستی وقف بورڈ کے انتخابات ہوئے تھے جن میں متولی دیگر ارکان کو منتخب کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس بورڈ کی تشکیل اگلے پانچ برس کی مدت کے لیے دی گئی۔
کرناٹک ریاستی بورڈ کے 13 ارکان کو اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اس میں پارلیمانی زمرہ سے ڈاکٹر نصیر حسین کو متفقہ طور پر چنا گیا اور لیجیسلیچر زمرہ سے میسور کے ایم ایل اے تنویر سیٹھ اور گلبرگہ سے رکن اسمبلی کنیز فاطمہ منتخب ہوئی ہوئی ہیں۔ وکلاء کے زمرہ ایڈوکیٹ آصف احمد کو متفقہ طور پر چنا گیا۔
متولی زمرہ سے 2 ارکان نے کامیابی حاصل کی جن میں اول ڈاکٹر محمد یوسف جو کہ ریاستی وقف بورڈ کے پہلے بھی چئیرمین رہ چکے ہیں اور چتردرگا ضلع سے تعلق رکھنے والے انور پاشاہ کو بورڈ اراکین میں شامل کیا گیا ہے۔
اس طرح 13 ارکان میں سے ساتھ ارکان کو حکومت کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔ رکنیت کا عمل نامزدگی کے ذریعے مکمل کی گئی ہے۔ اب اس کے بعد بورڈ کی پہلی میٹنگ میں چیئرمین کے عہدے کا انتخاب ہوگا۔