دلت مائناریٹی سینا نے آج کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔ اے جے خان کی قیادت میں ہوئے احتجاج میں مظاہریں نے زمین کی دھوکہ دہی کے معاملے میں وزیر اعلی یدورپا کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ سی ایم یدیورپا فوری طور پر استعفی دیں اور مذکورہ کریمنل کیس کا سامنا کریں۔'
اس موقع پر اے جے خان نے حکومت سے شکایت کنندہ عالم پاشاہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے دہوئے کہا کہ ان کے جان کو خطرہ لاحق ہے'۔
واضح رہے کہ لوک آیکت نے 10 برس قبل زمین کی دھوکہ دہی کے ایک معاملے بی ایس یدیورپا سمیت دیگر ملزمین کو قصوروار پایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ یدیورپا، وزیر موروگیش نیرانی اور ایک آئی اے ایس افسر نے مقامی تاجر عالم پاشاہ کی 26 ایکڑ زمین کو مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کے سہارے نجی کمپنیوں کو فروخت کر دیا تھی جس پر عالم پاشاہ نے لوکایکت میں شکایت درج کروائی تھی۔
ایک طویل مدت کے بعد جنوری کے مہینے میں اس معاملے پر سماعت کے دوران کرناٹک ہائی کورٹ نے لوکایکت کو ہدایات جاری کیا تھا کہ مذکورہ کیس کو آگے بڑھایا جائے اور وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ملزمین پر کارروائی کی جائے'۔
ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب وزیر اعلی یدیورپا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ یڈیورپا کی گرفتاری پر تو روک لگادی ہے لیکن ہائی کورٹ کی ہدایات کو برقرار رکھا ہے۔