ریاست کرناٹک میں کروناوائرس کو لیکر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کو وزیراعلی یدی یورپا نے انتباہ کیا ہے۔
ریاست کے گلبرگہ، رایچور،ہبلی دھارواڑ، اور دیگر مقامات پر کورناوائرس کے حوالے سے وہاٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی برابر کوشش جاری ہے۔
اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے ایک کنڑ نیوز چینل کے ذریعے ایک انٹرویو میں بتاتے ہوئے کہا کہ 'مساجد میں نمازوں کا اہتمام روکنے پر مسلمانوں کا شکریہ'۔
مسلمانوں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرنے والوں کو وزیر اعلی یدی یورپا نے سخت وارنگ دیتے ہوئے کہا 'کورناوائرس کو لیکر مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے'۔
انھوں نے کہا کورناوائرس کے پھیلاؤ مسلمانوں سے جوڑ کر اگر کسی نے اشتعال انگیز بیان بازی کر کے سماج میں نفرت پھیلانے نے کی کوشش کی تو ایسے افراد پر سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے'۔