ETV Bharat / city

بنگلورو پولیس نے 35 مزدوروں کے اہل خانہ کو ضروری سامان فراہم کیا - بنگلور پولیس

ملک بھر میں کورونا وائرس برابر پھیلتا جارہا ہے، اس دوران بنگلورو میں اڈوگوڈی پولیس کو شہر میں لگ بھگ 35 مہاجر مزدوروں کے اہل خانہ کی حالت زار کے بارے میں معلوم ہوا تو پولیس نے انہیں کھانا اور ضروری سامان فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

Bengaluru police provide essentials to 35 migrant workers' families in city
بنگلورو پولیس نے 35 مزدوروں کے اہل خانہ کو ضروری سامان فراہم کیا
author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:34 AM IST

ایک طرف ویڈیوز میں پولیس عام شہریوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں مارتے پیٹتے نظر آرہی ہے، تو وہیں بنگلورو میں اڈوگوڈی پولیس کی مختلف تصویر نظر آرہی ہے۔

اڈوگوڈی پولیس کو شہر میں لگ بھگ 35 مہاجر مزدوروں کے اہل خانہ کی حالت زار کے بارے میں معلوم ہوا، جس کے بعد انہوں نے انھیں کھانا اور اشیائے خوردونوش جیسی لوازمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ مہاجر مزدور لکھاسندرا کی گلبرگہ کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انسپکٹر دلیپ کمار نے کہا 'ہم ان کے پاس باقاعدگی سے جاتے ہیں اور ان کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ راشن ان میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں دیگر ضروری سامان بھی شامل ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوتا وہ ان کی خدمت جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.