کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کےعوام الناس کو تاکید کی گئی تھی کہ وہ گھر پر ہی رہیں اور محفوظ رہیں۔ لیکن اس وباء کے دور میں بھی کئی لوگ ایسے بھی ہیں جن کے لیے گھر کا آرام نصیب نہ ہو سکا۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر عوام الناس کی خدمت میں کی اور مسلسل اس میں سرگرداں رہے۔
ان میں سر فہرست ڈاکٹرز، نرسز، صفائی عملہ، پولیس اہلکار سمیت متعدد حکام کے اہلکار شامل رہے، جنہوں نے دن رات اس وباء سے لڑنے اور اس سے عوام الناس کو بچانے میں مصروف عمل رہے اسی لیے انہیں 'کورونا وائریئرز' کا لقب دیا گیا۔
ان وائریئرز کے اعزار میں شہر کے ہیبال ایچ ایم ٹی گراؤنڈ میں ایک بڑے پیمانے پر مقامی رکن اسمبلی بیرتی سوریش و مقامی کارپوریٹر عبد الواجد کی جانب سے تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 1،500 کورونا وائریئرز کو تہنیت پیش کی گئی اور انہیں تحفے دئے گئے۔