ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں بزم نسواں کی جانب سے 3 ہزار 200 مستحق لڑکیوں میں 1.2 کروڑ روپے اسکالر شپ کے طور پر تقسیم کیے گئے۔ بزم نسواں کی صدر حسنی مبارک نے بتایا کہ 'اسکالر شپ تقسیم کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ مسلم لڑکیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں، مسابقتی امتحانات میں حصہ لیں اور کامیابی کی اونچائیاں طے کرکے ملک و ملت کی خدمت کریں۔
حسنی شریف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'رواں برس عالمی وبا کووڈ-19 کی وجہ سے طلبا کے ایپلیکیشنز میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ کمیٹی کی صدر نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ برس 4 یا 5 ہزار غریب و مستحق طلبا کو مزید اسکالرشپ دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: کرناٹک: شاپنگ مال میں بھیانک آتشزدگی، کروڑوں کا نقصان
اس موقع پر کمیٹی کی صدر حسنی شریف نے لڑکیوں کے والدین کو یہ پیغام دیا کہ اپنے بچیوں کو تعلیم فراہم کرنے میں سنجیدگی برتیں۔ آپ کوبتادیں کہ بزم نسوان گذشتہ کئی برسوں سے ملت کی مستحق لڑکیوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپ تقسیم کرتی آرہی ہے۔