ETV Bharat / city

بنگلور تشدد: 'ملزمین کو سزا ملنی چاہئے'

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 8:01 PM IST

گذشتہ دنوں بنگلور تشد معاملے کے پیش نظر ایم ایل اے اکھنڈ شرینواس مورتی نے کہا کہ' خاطیوں کو پارٹی سے بر طرف کیا جائے، اور جلد از جلد انہیں کیفر کردار تک پہنچا یا جائے'۔

bangalore violencebangalore violence
بنگلور تشدد: 'ملزمین کو سزا ملنی چاہئے'

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں گذشتہ ماہ ایک مقامی ایم ایل اے اکھنڈ شرینواس مورتی کے رشتہ دار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامی نوین کے فیس بک پر پیغمبر اسلام کے متعلق اشتعال انگیز پوسٹ کے بعد شہر کے کاول بیرہ سندرہ اور ڈی جے ہلی پولیس تھانے کے اطراف تشدد پھوٹ پڑا جس دوران 4 افراد ہلاک ہوئے اور 400 سے زیادہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا۔

بنگلور تشدد: 'ملزمین کو سزا ملنی چاہئے'

بنگلور تشدد کے دو کیسز کی جانچ جاری ہے، پہلا کیس ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن والا تشدد جس کی جانچ این آئی اے (قومی تحقیقاتی ایجنسی) کر رہی ہے، جب کہ مقامی ایم ایل اے اکھنڈ شرینواس مورتی کے گھر کو نذر آتش کیا گیا تھا، اس کیس میں بنگلور کرائم برانچ نے ایک تفصیلی چارج شیٹ فائل کی ہے جس میں کانگریس کے مقامی سابق کارپوریٹرز کو اس تشدد کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے'۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے اکھنڈ شرینواس مورتی جو کہ کانگریس پارٹی کے رہنما ہیں انہوں نے بتایا کہ انہیں محکمہ پولیس کی تحقیقات پر پورا بھروسہ ہے، جو لوگ بھی اس تشدد کے ذمہ دار ہیں انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے اور انہیں سزا ہونی چاہیے۔

اکھنڈا شرینواس مورتی نے مزید کہا کہ' جیسے پولیس کی چارج شیٹ میں مقامی کانگریس کے سابق کارپوریٹرز کے نام آئے ہیں، انہوں نے کرناٹک کانگریس کمانڈ سے مطالبہ کیا کہ ایسے رہنماوں کو پارٹی سے برطرف کیا جائے'۔

مزید پڑھیں:

کورونا سے بچاؤ کے لیےشعور بیداری ریلی کا اہتمام

آپ کو بتادیں کہ' پولیس کی چارج شیٹ میں کانگریس رہنما و سابق مئیر سمپت راج کووڈ-19 مرض میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے اور سابق کارپوریٹر ذاکر حسین و ان کے بھائی فرار ہیں اور کرائم برانچ ان کی تلاش میں ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے۔

یاد رہے کہ رواں برس اگست میں بی جے پی حامی نوین کی جانب سے فیس بک پر پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی و کاول بیرہ سندرہ علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑے تھے۔

اس تشدد میں 4 افراد ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت کئی زخمی بھی ہوئے تھے۔ تفتیش کے دوران تقریباً 400 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان میں بیشتر افراد پر یو. اے. پی. اے جیسا سخت قانون لگایا گیا تاکہ ملزمین کو آسانی سے ضمانت نہ مل سکے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.