ETV Bharat / city

بنگلور تشدد: بنگلور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا اجرا

بنگلور میں گزشتہ مہینے میں ایک نوین نامی شخص نے اسلام مخالف پوسٹ کی، جس کے بعد تشدد بھڑک اٹھا۔

بنگلور تشدد: بنگلور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا اجرا
بنگلور تشدد: بنگلور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا اجرا
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 1:12 PM IST

Updated : Sep 17, 2020, 2:29 PM IST

بنگلور تشدد سے متعلق بنگلور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کا کرناٹک ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج موہن داس کے ہاتھوں اجرا عمل میں آیا۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ نیاز موسا نے بتایا کہ اس پورے معاملے میں پولیس کی لاپرروائی صاف دیکھی گئی ہے۔

بنگلور تشدد: بنگلور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا اجرا

انہوں نے بتایا کہ اس کیس سے متعلق پولیس کے اعلیٰ افسران سے بات کرنے پر انہیں ایف آئی آر درج کرنے میں ہوئی تاخیر کے بارے میں اطمنان بخش جواب نہیں ملا۔

ایڈوکیٹ نیاز نے بتایا کہ تشدد کے بعد والے مرحلے میں ہوئی گرفتاریاں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کیس میں ملزمین پر ریاستی بی جے پی حکومت کی جانب سے یو اے پی اے کا لگایا جانا سراسر غلط ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج بنگلور تشدد کے معاملے کو این آئی اے (قومی تحقیقاتی ایجنسی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 17, 2020, 2:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.