ETV Bharat / city

بنگلورو: سڑک حادثے میں رکن اسمبلی کا لڑکا سمیت سات افراد ہلاک

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 11:25 AM IST

بنگلورو میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ہوسورو سے رکن اسمبلی سمیت سات لوگوں کی موت ہوگئی۔ حادثہ کار کے بجلی کھمبے سے ٹکرانے کے سبب ہوئی ہے۔

http://10.10.50.85//karnataka/31-August-2021/img-20210831-wa0002_3108newsroom_1630381490_569.jpg
بنگلورو: سڑک حادثے میں رکن اسمبلی کا لڑکا سمیت سات لوگوں کی موت

بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو میں ایک تیز رفتار آڈی کار ایک خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر کے مطابق تیز رفتار آڈی کار سڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے جا کر ٹکرائی۔ اس حادثے میں کار میں سوار چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ دیے جبکہ ساتویں شخص کی موت ہسپتال لے جاتے وقت ہوگئی۔

جانکاری کے مطابق ہوسورو سے رکن اسمبلی کا بیٹا بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔ حادثہ کورمنگلا میں منگل کنونشن ہال کے قریب پیش آیا۔ معلومات کے مطابق ایک لگژری آڈی کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار میں سوار تین خواتین اور چار مرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔واقعہ کے فورا، بعد پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کر معائنہ کیا۔

Revised Script:  7 people including MLA son killed in a major car accident in koramangala Bengaluru
مرنے والوں میں رکن اسمبلی کا نوجوان لڑکا بھی شامل

مرنے والوں میں رکن اسمبلی پرکاش کا لڑکا کورون ساگر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: راجستھان: سڑک حادثے میں 11 لوگوں کی موت

اس سے قبل کرناٹک کے مانڈیا ضلع میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ کار چامراجن نگر ضلع کے ہلگورو سے بنگلورو جارہی تھی۔ اسی وقت ہلگورو کے قریب کار کھائی میں گر گئی اور آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے دو دیگر افراد کو بنگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.