ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حلوا اور پراٹھا اسٹال کے مالکان نے بتایا کہ وہ ہرسال حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ کے عرس کے موقع پر گزشتہ بیس برس سے یہاں آرہے ہیں۔
دہلی کے اس اسپیشل حلوہ پراٹھے کو عرس میں آئے زائرین بہت پسند کرتے ہیں اس پراٹھے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا سائز تقریبا ساڑھے تین فٹ کی ہوتی ہے۔ اس کو میدے کے آٹے سے بنایا جا تا ہے اور یہ تھوڑا نمکین ہوتا ہے۔
اور یہ عدد یا پیس کے موافق نہیں بلکہ 200 روپے فی کلو ملتا ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی متعدد ریاستوں نے عرس کے موقع پر وہاں جاتے ہیں اور دہلی کے اس مشہور حلوے اور پراٹھے کا اسٹال لگاتے ہیں۔