ETV Bharat / city

شاہین گروپ کے سربراہ کو ضمانت - بیدر میں واقع شاہین گروپ اسکول

شاہین گروپ اسکول میں سی اے اے کے خلاف طلبا کی جانب سے پیش کردہ ڈرامہ کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے یوسف رحیم اور شاہین گروپ کے سربراہ عبدالقدیر کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

bail-to-the-head-of-the-shaheen-group
شاہین گروپ کے سربراہ کو ضمانت
author img

By

Published : Mar 4, 2020, 9:19 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع شاہین گروپ اسکول میں سی اے اے کے خلاف طلبا نے ایک ڈرامہ پیش کیا تھا۔ اس ڈارمہ کو یوسف رحیم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا تھا جس کی پاداش میں ان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج ضلعی عدالت نے یوسف رحیم کی ضمانت کو منظور کر لیا ہے۔

ایڈوکیٹ جہانگیر

ان کے علاوہ شاہین گروپ آف ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عبدالقدیر کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کرلی ہے وہیں اسکول کی صدر معلمہ ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والی طلبا کی والدہ کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ ان تمام کو بھی ضمانت مل چکی ہے۔

عبدالقدیر کے خلاف شاہین اسکول میں سی اے اے کے خلاف پیش کیے گئے ڈرامے کو ملک سے غداری قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایڈوکیٹ جہانگیر نے کہا کہ 'ہمیں عدالت پر پورا بھروسہ ہے اور ہمارے ملک کا قانون دنیا میں سب سے اچھا قانون ہے سیشن عدالت بیدر، انصاف کے ساتھ ہی فیصلہ کرے گا۔ ہمیں اس کی پوری امید تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.