ETV Bharat / city

ملک بھرمیں مسلمانوں کی قیادت کمزور ہوتی جارہی: اسدالدین اویسی - بھارت میں مسلمانوں کی سیاسی صورتحال قابل افسوس

آج اسدالدین اویسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر میں مسلمانوں کی قیادت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ سیاسی پارٹیاں صرف مسلمانوں کو ووٹ کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔ ملک بھر میں مسلمانوں کی قیادت کو مضبوط کر نے کے لئے مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کریں تاکہ مسلمان سیاسی سماجی تعلیمی میدان میں برابری کا حق حاصل کرسکیں۔

ملک کے موجودہ حالات پر اسدالدین اویسی کا خطاب

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 10:57 PM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ملک کے موجودہ حالات پر علماء و مشائخین اور دانشوران کی ذمہ داری کے عنوان پر ایم آئی ایم گلبرگہ ضلع کی جانب سے میٹروفنگشن ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔

گلبرگہ میں اسدالدین اویسی کا خطاب

اس موقع پر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 'ساورکر مہاتما گاندھی کے قتل میں ملوث تھے اور بی جے پی ایسے شخص کی تائید کر تی ہے۔ سنہ 1990 سے ملک میں سب سے پہلے ساورکر کا نام لینے والے شخص ایل کے اڈوانی ہیں جنہو ں نے ملک بھر میں ہندوتوا اور ساورکر کو پھیلانے کا کام کیا ہے۔ آزادی کے وقت نیتاجی سبھاس چندر بوس انگر یزوں سے آزادی کے لیے عوام سے فوج میں بھرتی ہونے کی بات کر رہے تھے۔ لیکن اس وقت ساورکر ا نگریزوں کی تائید میں تھے۔ سنہ 1947 میں جب ملک آزاد ہو اس وقت ساورکر نے ترنگا جھنڈا لہرانے سے انکار کر کے بھگوا جھنڈا لہرا نے کی بات کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ہند و مسلم میں باٹنے والا سب سے پہلا شخص ساورکر ہی تھا۔ بھارت ایک سیکولر ملک ہے، یہاں ہر مذہب کے ماننے والوں کو اپنے حساب سے زندگی گزارنے کا پورا حق ہے۔آج ملک بھر میں صرف ہندوتوا کی بات کی جارہی ہے۔ اس ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کی جاتی ہے۔ ملک بھر میں صرف نفر ت کی سیاست کی جارہی ہے۔ ملک میں کئی مسلمان رہنماؤں کو نشانہ بنا کر گرفتار کیا جارہا ہے۔ بلا وجہ مولانا کلیم صدیقی صاحب کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آج ملک بھر میں مسلمانوں کی قیادت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ سیاسی پارٹیاں صرف مسلمانوں کو ووٹ کے طور پر استعمال کررہی ہیں ملک بھر میں مسلمانوں کی قیادت کو مضبوط کر نے کے لئے مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کر یں تاکہ مسلمان سیاسی سماجی تعلیمی میدان میں برابری کا حق حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں: مسلمان مظلوموں کے حق کی آواز بلند کریں: سید سرور چشتی

اسدالدین اویسی نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت مجلس اتحاد المسلمین ملک بھر میں مسلمان دلت پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے اپنی آواز کو بلند کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.