ETV Bharat / city

گلبرگہ: یوم عاشورہ کے موقع پر سنتراش واڑی مسجد میں افطار و طعام کا اہتمام

کرناٹک میں گلبرگہ کی سنتراش واڑی مسجد میں یوم عاشورہ کے موقع پر عام وخاص روزہ افطاری و طعام کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

یوم عاشورہ کے موقع پر سنتراش واڑی مسجد میں افطار و طعام کا اہتمام

author img

By

Published : Aug 21, 2021, 4:07 PM IST

گلبرگہ کے سنتراش واڑی مسجد میں 10 محرم الحرام کو مقامی نوجوانوں کی جانب سے عاشورہ کا روزہ رہنے والوں کے لیے افطار اور طعام کا معقول انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر سینکڑوں روزہ داروں نے افطار سے قبل ملک میں امن و امان اور کورونا وبا کے خاتمہ کے لیے دعا کی۔

یوم عاشورہ کے موقع پر سنتراش واڑی مسجد میں افطار و طعام کا اہتمام

سنتراش واڑی نوجوان تنطیم کے ذمہ دار سلیم نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس برس بھی یوم عاشورہ کے موقع پر مسجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام اور روزہ داروں کے لیے افطار و طعام کا انتظام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کورونا وبا کے خاتمہ کے لیے بھی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ میں یوم عاشورہ سادگی کے ساتھ منایا گیا

انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کو یاد کیا گیا اور خصوصی عبادات و دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت حسینؓ سے حق اور سچائی کا درس ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.