ریاست کرناٹک کی معروف شیعہ تنظیم انجمن جعفریہ کی جانب سے فلسطینیوں پر کیے جا رہے ظلم کے خلاف ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اسرائیلی ظلم و بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اس موقع پر مولانا میر اظہر حسین نے کہا کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی فلسطین پر بربریت اور جارہیت نے دنیا میں انسانیت کو شرمسار کیا ہے، کیونکہ اسرائیل نے بڑی تعداد میں فلسطینی بچے، بوڑھے، خواتین کو شہید کیا ہے۔
انجمن جعفریہ کے رکن مولانا محفوظ رضا نے مسلمانان ہند سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی سخت مذمت کریں اور فلسطین کا ساتھ دیں۔ انجمن جعفریہ کے اس اجلاس میں علماء کرام و دانشوران نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی طاقتوں سے اور حکومت ہند سے اپیل کی کہ اسرائیل کو عالمی عدالت میں لانے کی کوشش کی جائے اور فلسطین پر کیے گئے ظلم کا حساب لیا جائے۔ اس کے علاوہ انھوں نے حکومت ہند سے بھی اپیل کی کہ وہ اسرائیل کے متعلق مہاتما گاندھی کے نقش قدم پر چلیں اور اس سے ہر قسم کے تعلقات کو توڑے اور فلسطین کی حمایت کریں۔
مزید پڑھیں:
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید افراد میں ایک تہائی بچے
اسرائیل، غزہ میں میڈیا اداروں اور صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے
ترکی نے پوپ سے اسرائیل کے خلاف پابندی کی حمایت کرنے کی اپیل کی