ETV Bharat / city

قدیم اسکول کی مرمت کا کام شروع

author img

By

Published : Sep 9, 2019, 6:47 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:45 AM IST

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور کے دل کہے جانے والے شواجی نگر میں 100 سالہ قدیم سرکاری تمل اسکول کی مرمت کا کام جاری ہے۔

قدیم اسکول کی مرمت کا کام شروع

بنگلور میں درجنوں سرکاری اسکول ہیں جن کے حالات افسوسناک ہیں۔ اسی علاقہ کا 100 سالہ قدیم سرکاری تمل اسکول ایک کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس اسکول میں کبھی 1500 سے زائد غریب بچے پڑھا کرتے لیکن اب ان کی تعداد محض 17 رہ گئے ہیں۔

قدیم اسکول کی مرمت کا کام شروع

اسکول کے حالات سے فکرمند ایک مقامی تنظیم 'سمال اپیل فاؤنڈیشن' نے اسکول کے حالات بہتر کرنے کے لیے اسے گود لینے کی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ اسکول کی صفائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ جلد ہی اسے ایک بہتر اسکول میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

سمال اپیل فاؤنڈیشن کے صدر محمد کیف نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری تمل اسکول کی صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول بڑا ہونے کی وجہ سے اسے صاف کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔ یہ دو ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح سے کام شروع ہے، اب تک جے سی بی نے دھیر سارا ملبہ نکال دیا ہے اور تقریباً 100 ٹرک ملبہ پھینکا جا چکا ہے۔

محمد کیف نے بتایا کہ اس کام میں مقامی لوگوں کا کافی تعاون حاصل ہے۔ صفائی کے دوران چند مقامی نوجوانوں نے بھی آگے بڑھ کر مدد کی۔

اس موقع پر سماجی کارکن حارث صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے "پروجیکٹ شواجی نگر" نامی مہم چلائی ہے۔ اس مہم میں شیواجی نگر میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا بھی ایک ایجنڈا ہے جس کے تحت ادارہ سمال اپیل فاؤنڈیشن علاقہ کے اردو و اقلیتی زبانوں کے اسکولوں کو گود لے کر ان اسکولوں کی انفراسٹرکچر و دیگر ضروریات کو پر کر تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں متحرک ہیں۔

مقامی سماجی کارکن محمد عثمان نے ای ٹی وی بھارت کو اس موقع پر بتایا کہ اسکول کی صفائی کے بعد گزشتہ 30-40 برسوں میں پہلی بار اس اسکول کے کمپاؤنڈ میں بچوں کو فٹ-بال کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔.

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.