بنگلور: گزشتہ چار برس کے دوران شہر بنگلور میں کم و بیش 50 یا اس سے بھی زائد پونزی کمپنیوں نے بے شمار لوگوں سے حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہزاروں کروڑوں روپے لوٹے اور فرار ہوگئے۔ ان ہی اسکیم میں اجمیرا پونزی اسکیم بھی ایسی ہی ایک پونزی اسکیم تھی جس نے تقریباً 2،000 لوگوں سے کم و بیش 30 کروڑ روپے لوٹے۔
- پونزی اسکیم کسے کہتے ہیں
غور طلب ہے کہ پونزی اسکیم سے مراد سرمایہ کاری کی ایک ایسی پیشکش ہے جس میں کوئی کمپنی یا فرد سرمایہ کاروں کے سرمایہ ہتھیانے کے لیے انہیں دھوکہ دیتے ہیں۔ مزید ان کے پاس سرمایہ کاری کا کوئی پلان نہیں ہوتا اور ہی کہیں سرمایہ کاری کے ذریعے سرمایہ کاروں کے سرمایہ کو ڈبل کرنے کی کوشش کی ہوتی ہے، بلکہ اس کا سرمایہ اس کے سر اور اس کا سرمایہ اس کے سر کرتے رہتا ہے۔
اجمورا گروپ پونزی کمپنی کے متاثرین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اجمیرا کمپنی کے مالکان نے تیقن دلایا تھا کہ اس میں سرمایی کاری حلال یے اور چونکہ کمپنی تجارت کر رہی ہے لہذا سرمایہ کاروں کو تجارت سے ہوئے فائدے کا ایک حصہ دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں نے کمپنی میں سرمایہ کاری کی۔